কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12260 مجھے اضحی کے دن کو عید منانے کا حکم دیا گیا ہے کہ اللہ نے اس امت کے لیے قربانی والے دن۔ عیدالاضحی کو عید بنایا ہے۔ کہا گیا کہ : اگر میرے پاس صرف ایسا جانور ہے جس کے دودھ سے فائدہ اٹھانے کے لیے مجھے دیا گیا ہے تو کیا میں اس جانور کی قربانی کرلوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں، بلکہ تم اپنے بال اور ناخنوں کو تراش لو، اور اپنی مونچھوں کو قینچی سے کاٹ لو اور اپنے زیر ناف بال مونڈلو بس اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہی تمہاری مکمل قربانی ہے۔
رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد والنسائی والحاکم فی المستدرک وابن حبان فی صحیحہ والبیہقی عن ابن عمرو
کلام : ضعیف ابی داؤد۔
رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد والنسائی والحاکم فی المستدرک وابن حبان فی صحیحہ والبیہقی عن ابن عمرو
کلام : ضعیف ابی داؤد۔
12260- أمرت بيوم الأضحى عيدا جعله الله لهذه الأمة، قيل: أرأيت إن لم أجد إلا منيحة أنثى، أفأضحي بها؟ قال: لا ولكن تأخذ من شعرك وتقلم أظفارك، وتقص شاربك وتحلق عانتك، فذاك تمام أضحيتك عند الله عز وجل. "حم د ن ك حب ق عن ابن عمرو".