কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২২৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12253 بکری کی قربانی کرو اور ایک دینار صدقہ کرو۔

رواہ ابوداؤد الترمذی غریب منقطع، والطبرانی فی الکبیر عن حکیم بن حزام۔

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکیم بن حزام (رض) کو ایک دینار دے کر بھیجا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے قربانی کا جانور خریدیں، تو حضرت حکیم بن حزام نے ایک دینار کا قربانی کا جانور خریدا (اور اسے آگے دو دینار میں بیچ دیا) تو اس میں انھیں ایک دینار کا نفع ہوا، تو اس کی جگہ انھوں نے ایک دوسرا جانور خریدا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قربانی کا جانور اور ایک دینار لے کر حاضر ہوئے تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔

کلام : ترمذی (رح) فرماتے ہیں : اس کی سند منقطع ہے اور ابوداؤد پر تعلیق میں منذری (رح) فرماتے ہیں اس کی سند میں مجہول شخص ہے۔
12253 - ضح بالشاة وتصدق بالدينار. "د ت غريب منقطع قط طب عن حكيم بن حزام" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثه يشتري له أضحية بدينار، فاشترى أضحية فربح فيها دينارا، فاشترى أخرى مكانها فجاء بالأضحية والدينار إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكره.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান