কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12241 جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے تو میں نے ان سے کہا کہ : آپ کو ہماری عید (الاضحی) کیسی لگی ؟ تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اس عید پر آسمان والوں نے فخر کیا ہے۔ اے محمد ! یہ بات جان لو کہ : بیشک بھیڑ کا بچہ بکری کے ایک سالہ بچہ سے بہتر ہے ، اور بھیڑ کا بچہ گائے کے دو سال بچہ سے بہتر ہے، اور بھیڑ کا بچہ اونٹ کے پانچ سالہ بچہ سے بہتر ہے، اور اگر اللہ تعالیٰ کو بھیڑ سے زیادہ بہتر جانور کی قربانی کا علم ہوتا تو ضرور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اسی کی قربانی کرتے (یعنی اللہ نے بھیڑ نازل کیا تھا اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اسی کی قربانی کی، اس سے معلوم ہوا کہ بھیڑ سب سے بہتر ہے) ۔ رواہ الحاکم فی المستدرک وتعقب عن ابوہریرہ (رض) ۔
نوٹ : اس حدیث کی سند میں مالک اور ہشام نامی روای ہیں جن کے بارے میں علامہ ذھبی (رح) کا کہنا ہے کہ ” لیس بمعتمد “ اور ابن عدی نے کہا کہ باوجود راوی ضعیف ہونے کے امام حاکم اس کی حدیث رکھتے ہیں۔
نوٹ : اس حدیث کی سند میں مالک اور ہشام نامی روای ہیں جن کے بارے میں علامہ ذھبی (رح) کا کہنا ہے کہ ” لیس بمعتمد “ اور ابن عدی نے کہا کہ باوجود راوی ضعیف ہونے کے امام حاکم اس کی حدیث رکھتے ہیں۔
12241- نزل جبريل فقلت له: كيف رأيت عيدنا؟ فقال: لقد تباهى به أهل السماء؛ اعلم يا محمد إن الجذع من الضأن خير من المسنة من المعز، وإن الجذع من الضأن خير من المسنة من البقر، وإن الجذع من الضأن خير من المسنة من الإبل، ولو علم الله ذبحا خيرا منه فدى به إبراهيم. "ك وتعقب عن أبي هريرة"1