কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২২৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حج الصبی والا عرابی والعبد
بچے، بدوی (دیہاتی شخص) اور غلام کا حج
بچے، بدوی (دیہاتی شخص) اور غلام کا حج
12227 جس بچے نے حج کیا، پھر وہ حد بلوغت کو پہنچا تو اس پر ایک دوسرا حج کرنا واجب ہے، اور جس بدوی نے حج کیا، پھر اس نے ہجرت کرلی تو اس پر ایک دوسرا حج کرنا واجب ہے، اور جس غلام نے حج کیا، پھر وہ آزاد کردیا گیا تو اس پر ایک دوسرا حج کرنا واجب ہوگا۔ یعنی کیونکہ ان کا پہلا حج نفلی تھا لیکن دوسرا شرائط کی موجودگی میں واجب ہے، پہلا حج کافی نہ ہوگا۔
رواہ الخطیب فی التاریخ والضیاء عن ابن عباس (رض) ۔
کلام : حسن الآثر 222، ذخیرۃ الحفاظ 2264 ۔
رواہ الخطیب فی التاریخ والضیاء عن ابن عباس (رض) ۔
کلام : حسن الآثر 222، ذخیرۃ الحفاظ 2264 ۔
12227- أيما صبي حج ثم بلغ الحنث فعليه أن يحج حجة أخرى، وأيما أعرابي حج ثم هاجر فعليه أن يحج حجة أخرى، وأيما عبد حج، ثم أعتق فعليه أن يحج حجة أخرى. "خط والضياء عن ابن عباس".