কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২১৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12159 جس شخص کو وسعت ہو (یعنی صاحب حیثیت ہو) اس کے باوجود قربانی نہ کرے تو وہ شخص ہرگز ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن ابوہریرہ (رض) ۔
12159- من كان له سعة ولم يضح فلا يقربن مصلانا. "هـ ك عن أبي هريرة".