কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২১৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
قربانی کی ترغیب
12153 آدمی کا یوم النحر (یعنی دسویں ذی الحجہ) کو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب ترین عمل خون بہانا (قربانی کرنا) ہے، قربانی کا جانور قیامت کے روز اپنے سینگوں ، اپنے بالوں ، اور اپنے کھروں کے ساتھ آئے گا، اور خون اللہ کے ہاں مرتبہ پالیتا ہے زمین پر گرنے سے قبل پس اپنے دلوں کی خوشی کے ساتھ قربانی کرو۔
ابوداؤد ، الترمذی ، الحاکم فی المستدرک عن عائشہ (رض) ۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس کو حسن غریب کہا ہے نیز دیکھئے ضعیف الترمذی 253 ضعیف ابن ماجہ 671 روایت ضعیف ہے۔
ابوداؤد ، الترمذی ، الحاکم فی المستدرک عن عائشہ (رض) ۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس کو حسن غریب کہا ہے نیز دیکھئے ضعیف الترمذی 253 ضعیف ابن ماجہ 671 روایت ضعیف ہے۔
12153- ما عمل آدمي من عمل يوم النحر أحب إلى الله من إهراق الدم إنها لتأتي يوم القيامة بقرونها وأشعارها وأظلافها، وإن الدم ليقع من الله بمكان قبل أن يقع على الأرض فطيبوا بها نفسا. "د ت ك عن عائشة"