কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২১৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
الحلق ۔۔۔من الاکمال

سرمنڈوانا
12149 جس شخص نے احرام کی وجہ سے اپنے سر (کے بالوں) کو گوند وغیرہ سے چپکا کر نمدہ نما بنایا تو اس پر واجب ہے کہ اپنا سر منڈائے۔ الکامل لا بن عدی، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض) ۔

فائدہ : تلبید کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے بالوں کو گوند وغیرہ سے چپکا کر نمدہ نما بنائے تاکہ حالت احرام میں طویل مدت رہنے کی بدولت بال پراگندہ بھی نہ ہوں اور اس میں جویں بھی نہ پڑیں۔

کلام : روایت محل کلام ہے : الطیفۃ 43 ۔
12149- من لبد رأسه للإحرام فقد وجب عليه الحلاق. "عد ق عن ابن عمر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান