কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২১৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
رمی جمار یعنی مناروں کو کنکریاں مارنے کا بیان۔ من الاکمال
12142 جس شخص نے جمرہ اولیٰ جو کہ جمرؤ عقبہ کے قریب ہے، پر سات کنکریاں پھینکیں، پھر وہاں سے چلا اور اپنا جانور قربان کیا پھر سرمنڈایا تو حج کی وجہ سے اس پر جو کچھ حرام تھا اب وہ حلال ہوگیا۔ رواہ البزار عن ابن عمر (رض) ۔
12142- من رمى الجمرة بسبع حصيات، الجمرة التي عند العقبة ثم انصرف فنحر هديه، ثم حلق فقد حل ما حرم عليه من شأن الحج. "البزار عن ابن عمر".