কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২১২৯
حج اور عمرۃ کا بیان
رمی جمار یعنی مناروں کو کنکریاں مارنے کے بیان میں
12129 یہ ایسا دن ہے کہ اس میں تمہارے لیے آسانی کی گئی ہے کہ جب تم رمی جمرہ کرلو تو سوائے عورتوں کے تم پر ہر وہ چیز حلال ہے جو تم پر حرام کی گئی تھی (البتہ بیویوں سے جماع حلال نہیں) پھر اس گھر کا طواف کرنے سے قبل شام کو تم دوبارہ محرم ہوجاؤ گے رمی جمار کرنے سے پہلے کی طرح حتیٰ کہ تم اس گھر کا طواف کرلو۔ مسند احمد ، ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض) ۔
12129- إن هذا يوم رخص لكم إذا أنتم رميتم الجمرة أن تحلوا من كل ما حرمتم منه إلا النساء، فإذا أمسيتم قبل أن تطوفوا بهذا البيت صرتم حرما كهيئتكم قبل أن ترموا الجمرة حتى تطوفوا به. "حم د ك عن أم سلمة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান