কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২১২৬
حج اور عمرۃ کا بیان
مقام مزدلفہ میں ٹھہرنا
12126 کسی شخص کے لیے مناسب نہیں ہے کہ منیٰ میں کسی جگہ کو حلال جانے کہ وہاں اتر جائے۔ رواہ الدیلمی عن عائشہ (رض) ۔

جمار دراصل سنگریزوں اور کنکریوں کو کہتے ہیں اور جمار ان سنگریزوں اور کنکریوں کا نام ہے جو منارے پر مارے جاتے ہیں اور جن مناروں پر کنکریاں ماری جاتی ہیں انھیں جمار کی مناسبت سے ” جمرات “ کہتے ہیں۔ جمرات تین ہیں۔

1 ۔ جمرۃ اولیٰ ۔ 2 ۔ جمرۃ وسطی۔ 3 ۔ جمرۃ عقبہ۔

یہ تینوں جمرات منیٰ میں واقع ہیں اور بقر عید کے روز یعنی دسویں ذی الحجہ کو صرف جمرۃ عقبہ پر کنکریاں پھینکی جاتی پھر گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں کو تینوں جمرات پر کنکریاں مارنا واجب ہے۔ 12 ش۔
12126- لا ينبغي لأحد أن يستحل مكانا بمنى فينزله. "الديلمي عن عائشة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান