কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২১০২
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12102 جب عرفہ کی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر اترتے ہیں، اور فرشتوں کے سامنے ان پر فخر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ذرا میرے بندوں کو تو دیکھو کہ پراگندہ بال اور گرد آلود ہر کشادہ اور تنگ راستے سے مجھے پکارتے ہوئے میرے پاس آئے، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کے گناہ بخش دیئے ہیں۔ تو فرشتے کہتے ہیں کہ : ان لوگوں میں تو فلاں شخص بھی ہے جو جو گناہ کی طرف منسوب ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ : میں نے ان کی بھی مغفرت کردی ہے، لہٰذا ایسا کوئی دن نہیں کہ جس میں یوم عرفہ کے برابر لوگوں کو آگ سے نجات و رستگاری کا پروانہ عطا کیا جاتا ہو۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی فضل عشر ذی الحجہ، والبزاز و ابن خزیمۃ و قسام بن اصیغ فی مسندو عبدالرزاق فی مسندہ عن جابر (رض) ۔
12102- إذا كان يوم عرفة نزل الرب عز وجل إلى السماء الدنيا ليباهي بهم الملائكة فيقول: انظروا إلى عبادي أتوني شعثا غبرا ضاجين من كل فج عميق، أشهدكم أني قد غفرت لهم، فيقول الملائكة: إن فيهم فلانا مرهقا وفلانا، فيقول الله: قد غفرت لهم فما من يوم أكثر عتقا من النار من يوم عرفة. "ابن أبي الدنيا في فضل عشر ذي الحجة، والبزار وابن خزيمة وقاسم بن اصبغ في مسنده عب ص كر عن جابر".