কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২০৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12088 اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین ایام کہ جن میں اس کی عبادت کی جائے وہ ماہ ذی الحج کے دس دن ہیں، ان دس دنوں میں سے ہر دن ایسا ہے کہ اس میں روزہ رکھنا ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں ہر رات ایسی ہے کہ اس میں عبادت کرنا لیلۃ القدر میں عبادت کے برابر ہے۔ رواہ الترمذی و ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث کے بارے میں ” حدیث غریب “ کہا ہے۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث کے بارے میں ” حدیث غریب “ کہا ہے۔
12088- ما من أيام أحب إلى الله تعالى أن يتعبد له فيها من عشر ذي الحجة يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة، وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر. "ت هـ عن أبي هريرة"