কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২০৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12079 افضل ترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور افضل ترین بات وہ ہے جو میں نے اور مجھ سے قبل تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) نے کہی کہ : نہیں کوئی معبودسوائے اللہ کے ، جو تن تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ رواہ مالک عن طلحۃ بن عبید اللہ بن کریز۔

کلام : یہ روایت مرسل ہے، علامہ ابن عبدالبر کا کہنا ہے کہ امام مالک (رح) سے اس حدیث کے ارسال میں کوئی اختلاف نہیں اور اس سند سے کوئی مسند حدیث من وجہ بھی معلوم نہیں کہ جس سے استدلال کیا جائے اور فضائل کی احادیث محتاج استدلال نہیں جبکہ یہی حدیث حضرت علی اور ابن عمر (رض) سے مسندامروی ہے۔
12079- أفضل الدعاء دعاء يوم عرفة، وأفضل ما قلت أنا والنبيون من قبلي: لا إله إلا الله، وحده لا شريك له. "مالك عن طلحة بن عبيد الله بن كريز" مرسلا
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান