কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২০৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کے بیان میں ایک فرع
12073 اللہ رب العزت عرفہ کی شام کو عرفہ والوں پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ : دیکھو میرے بندوں کو میرے پاس پراگندہ بال اور گرد و غبار میں اٹے ہوئے آئے ہیں۔ رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو (رض) ۔
12073- إن الله تعالى يباهي ملائكته عشية عرفة بأهل عرفة فيقول: انظروا إلى عبادي أتوني شعثا غبرا. "حم طب عن ابن عمرو".