কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১১৯৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
طواف وسعی کے بیان میں
11996 جس نے بیت اللہ کے ساتھ چکر لگائے اور اس دوران سوائے ان کلمات کے کوئی بات نہ کی (کلمات یہ ہیں): سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
” پاک ہے اللہ کی ذات ، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور نہیں معبود کوئی سوائے اللہ کے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، نہیں ہے گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قدرت مگر اللہ ہی کی طرف سے۔
تو اس شخص کے دس گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے دس درجات بلند کردیئے جاتے ہیں اور جس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور اس دوران گفتگو بھی کی تو وہ دریائے رحمت میں پیروں کی طرف سے غوطہ زنی کرنے والا ہے جیسے پانی میں پیروں کی طرف سے گھسنے والا۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔

11996- من طاف بالبيت سبعا وهو لا يتكلم إلا سبحلن الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله محيت عنه عشر سيئات وكتبت له عشر حسنات ورفع له بها عشرة درجات ومن طاف بالبيت فتكلم وهو في تلك الحال خاض في الرحمة برجليه كخائض الماء برجليه. "هـ عن أبي هريرة"