কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৯১৮
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں

پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11918 میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور کہا کہ : احرام کے ساتھ اپنی آواز بلند کرو، کہ یہ بات حج کے شعار میں سے ہے۔ (رواہ سعدوالطبرانی فی الکبیر وخلاد بن السائب عن زید بن خالد الجھنی) کہ جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ میں باآواز بلند تلبیہ پڑھوں۔ رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجہ والنسائی عن ابن عباس (رض) ۔
11918- أتاني جبريل فقال: ارفع صوتك بالإهلال، فإنه من شعار الحج. "ابن سعد طب خلاد بن السائب عن زيد بن خالد الجهني" أن جبريل أتاني فأمرني أن أعلن بالتلبية. "حم هـ ن عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১১৯১৮ | মুসলিম বাংলা