কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৯১৬
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں

پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11916 تم میں سے جب کوئی احرام باندھے تو اسے چاہیے کہ اپنی دعا پر آمین کہے۔ جب وہ کہے : اے اللہ میری مغفرت فرما، تو اسے چاہیے کہ آمین کہے ، اور کسی جانور اور انسان کو لعن طعن نہ کرے، بیشک اس کی دعا قبول ہے، اور جس نے اپنی دعا میں تمام مومنین ومومنات کو شامل کرلیا تو اس کی دعا قبول ہوجاتی ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : روایت ضعیف ہے : تذکرۃ الموضوعات 73، التنزیہ 174/2 ۔
11916- إذا أحرم أحدكم فليؤمن على دعائه إذا قال: اللهم اغفر لي فليقل آمين، ولا يلعن بهيمة ولا إنسانا، فإن دعاءه مستجاب، ومن عم بدعائه المؤمنين والمؤمنات استجيب له. "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১১৯১৬ | মুসলিম বাংলা