কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১১৮৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11862 حضرت داؤد (علیہ السلام) نے کہا : اے میرے رب ! آپ کے بندوں کا آپ پر کیا حق ہے جب وہ آپ کی زیارت کریں (حج وعمرہ کو آئیں) کیونکہ ہر زیارت کرنے والے کا جس کی زیارت کی جائے، اس پر کوئی نہ کوئی حق ہوتا ہے، تو اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : اے داؤد ! ان کا مجھ پر یہ حق ہے کہ میں انھیں ان کی دنیا کی زندگی ہی میں معاف کردوں اور جب میں ان سے ملاقات کروں تو ان کی مغفرت کروں۔ رواہ الطبرانی وابن عساکر عن ابی ذر (رض) ۔
کلام : اس کی سند ضعیف ہے۔
کلام : اس کی سند ضعیف ہے۔
11862- قال داود عليه السلام: إلهي ما حق عبادك عليك إذا هم زاروك فإن لكل زائر على المزور حقا؟ قال: يا داود فإن لهم علي أن أعافيهم في دنياهم وأغفر لهم إذا لقيتهم. "طب وابن عساكر عن أبي ذر" وسنده ضعيف.