কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11852 اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی اور فرمایا : قبل اس کے کہ تم پر حوادث پیش آئیں اس بیت اللہ کا حج کرلو، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کی کہ : مجھ پر کیا حوادث پیش آئیں گے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کہ تم نہیں جانتے، وہ موت ہے، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کی کہ موت کیا ہے ؟ تو اللہ نے ارشاد فرمایا کہ : عنقریب تم اس کو چکھ لو گے۔ اور پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ موت کیا چیز ہے۔ رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن انس (رض)
11852 - أوحى الله تعالى إلى آدم فقال: يا آدم حج هذا البيت قبل أن يحدث عليك حدث قال: وما يحدث علي يا رب؟ قال: ما لا تدري وهو الموت قال: وما الموت؟ قال: سوف تذوقه. "الديلمي عن أنس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান