কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৩৭
حج اور عمرۃ کا بیان
فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11837 جس شخص نے (حج یا عمرہ کے واسطہ) بیت اللہ کا قصد کیا اور اپنے اونٹ پر سوار ہوا تو اس کا اونٹ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اور جو بھی قدم رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ اس حاجی شخص کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور ایک گناہ معاف فرماتے ہیں، اور اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں، یہاں تک کہ وہ (سوار) بیت اللہ تک پہنچ جائے، پھر وہ بیت اللہ کا طواف کرے اور صفاومروہ کے درمیان سعی کرے پھر (ارکان) حج کے بعد حلق یا قصر کرے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا (پاک وصاف ہو کر) نکلتا ہے جیسے اس کی ماں نے اس کو آج ہی جنا ہے۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض) ۔
11837- من جاء يؤم البيت الحرام فركب بعيره فما يرفع البعير خفا ولا يضع خفا إلا كتب الله له بها حسنة وحط بها عنه خطيئة ورفع له بها درجة حتى إذا انتهى إلى البيت فطاف وطاف بين الصفا والمروة ثم حلق أو قصر إلا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه فهلم يستأنف العمل. " هب عن أبي هريرة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান