কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮২৮
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11828 جب محرم تلبیہ پڑھتے ہوئے ، اللہ کے لیے اپنا دن گزارتا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے تو وہ سورج اس کے گناہوں کو لے کر ہی غروب ہوتا ہے، اور وہ شخص (گناہوں سے پاک ) ایسا لوٹتا ہے کہ جیسے اس کی ماں نے اس کو ابھی جنا ہے۔

رواہ ابن ماجہ کتاب المناسک باب الظل للمحرم عن جابر (رض)۔

کلام : قال فی الزوائد : اس کی سند ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 4913، ضعیف ابن ماجہ 635
11828 - ما من محرم يضحى لله يومه يلبي حتى تغيب الشمس إلا غابت بذنوبه فعاد كما ولدته أمه. " هـ عن جابر
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান