কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮২৫
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11825 حج کرنے والا جب اپنے گھر سے نکلتا ہے اور تین دن یا تین راتیں چلتا ہے تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح۔ پاک وصاف ہو کر نکلتا ہے جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا اور اس کے تمام ایام درجات ہوتے ہیں اور جس نے کسی مرنے والے کو کفن پہنایا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت کے لباسوں میں سے لباس پہنائیں گے، اور جس شخص نے میت کو غسل دیا تو وہ شخص اپنے گناہوں سے (پاک وصاف ہو کر) نکلتا ہے۔ اور جس شخص نے اس کی قبر پر مٹی ڈالی تو اس کے نامہ اعمال میں اس کے ہر مٹھی بھر مٹی کے بدلہ پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ سے بھی زیادہ وزن لکھ دیا جاتا ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابی ذر (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 473 ۔
11825- إذا خرج الحاج من أهله فسار ثلاثة أيام أو ثلاث ليال خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه وكان سائر أيامه درجات ومن كفن ميتا كساه الله من ثياب الجنة ومن غسل ميتا خرج من ذنوبه ومن حثا عليه التراب في قبره كانت له بكل هباءة أثقل في ميزانه من جبل من الجبال. " هب عن أبي ذر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান