কানযুল উম্মাল (উর্দু)

خرید وفروخت کا بیان

হাদীস নং: ৯৭৯২
خرید وفروخت کا بیان
دوسری فصل۔۔۔ سود کے احکام کے بیان میں
9788 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سونے کو سونے کے بدلے نہ بیچو لیکن بالکل برابر (مقدار میں) اور چاندی کو چاندی کے بدلے نہ بیچو لیکن بالکل برابر اور سونے کو چاندی کو بدلے اور چاندی کو سونے کے بدلے جیسے چاہو بیچو “۔ (بخاری بروایت حضرت ابوبکرۃ (رض) )

فائدہ :۔۔۔ سونے کو سونے کے بدلے نہ بیچنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ سونا ہی بطور کرنسی استعمال ہو رہا ہو یعنی قیمت اور دوسری طرف سونا ہی مال برائے فروخت ہو، اور اگر ایسی صورت ہو یعنی بیچا بھی سونا جارہا ہو اور اس کی ادا کی جانے والی قیمت بھی سونے ہی کی شکل میں ہو تو یہ اسی صورت میں جائز ہے جب دونوں طرف مقدار برابرہو، یعنی اگر ایک شخص 10 گرام سونا خریدتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ سونا جو خریدے جانے والے سونے کی قیمت کے طور پر ادا کیا جارہا ہے وہ بھی دس گرام ہی ہو، اگر کم یا زیادہ ہوگا توسود ہوگا اور یہ حرام ہے۔

چاندی کے بدلے چاندی کی خریدو فروخت میں بھی یہی صورت ہے البتہ اگر سونے کے بدلے چاندی یا چاندی کے بدلے سونے کی خریدو فروخت کی جارہی ہے تو خواہ دونوں طرف مقدار برابر ہو یا کم زیادہ یہ جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
9792- "لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا سواء بسواء، والفضة بالفضة إلا سواء بسواء، وبيعوا الذهب بالفضة، والفضة بالذهب كيف شئتم". "خ عن أبي بكرة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৯৭৯২ | মুসলিম বাংলা