সহীফায়ে হাম্মাম ইবনে মুনাব্বিহ (উর্দু)

ا ب ج

হাদীস নং: ১১০
ا ب ج
قاتل و مقتول دونوں جنت میں
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ان دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کردیا ہو اور پھر بھی دونوں جنت میں جائیں۔ لوگوں نے عرض کیا : کس طرح ؟ یا رسول اللہ ! فرمایا : یہ قتل ہوگیا اس لیے جنت میں داخل ہوگا، پھر دوسرے پر اللہ مہربانی کرے گا اور اس کو اسلام کی ہدایت دے گا، پھر وہ اللہ کے راستے میں جہاد کرے گا اور شہید ہوجائے گا۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَضْحَكُ اللَّهُ لِرَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ، كِلَاهُمَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ» ، قَالُوا: وَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «يُقْتَلُ هَذَا فَيَلِجُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى الْآخَرِ فَيَهْدِيهِ إِلَى الْإِسْلَامِ، ثُمَّ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُسْتَشْهَدُ
tahqiqতাহকীক:বিশুদ্ধ (পারিভাষিক সহীহ)
সহীফায়ে হাম্মাম ইবনে মুনাব্বিহ (উর্দু) - হাদীস নং ১১০ | মুসলিম বাংলা