মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)
کتاب المناقب والفضائل
হাদীস নং: ২০৭৭
حضرت طلحہ بن عبید رضی اللہ عنہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طلحہ ابن عبیداللہ کو دیکھ کر فرمایا جس کے لئے یہ بات خوشی اور مسرت کا باعث ہو کہ وہ کسی ایسے شہید کو دیکھے جو زمین پر چل پھر رہا ہو تو وہ طلحہ ابن عبیداللہ کو دیکھ لے ۔ (جامع ترمذی)
تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات منکشف فرما دی گئی تھی کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ شہید ہوں گے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ارشاد میں جس خاص انداز میں ان کے شہید ہونے کی اطلاع دی ، ظاہر ہے کہ اس سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد ان کی ایک خاص فضیلت اور عنداللہ ان کی شہادت کی غیر معمولی اہمیت اور مقبولیت بیان فرمانا تھا ۔
حضرت طلحہ ابن عبیداللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال فرمانے کے قریباً پچیس سال بعد جنگ جمل میں شہید ہوئے ۔ بلاشبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کی شہادت کی اطلاع دینا آپ کے معجزات میں سے ہے ۔

عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَهِيدٍ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ. (رواه الترمذى)