মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)

کتاب المناقب والفضائل

হাদীস নং: ২০৪৭
فضائل حضرت عثمان ذو النورین
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن اپنے خطاب میں) ایک عظیم فتنہ کا ذکر فرمایا ، اور عثمانؓ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرایا کہ یہ بندہ اس فتنہ میں مظلومیت کے ساتھ شہید ہو گا ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
حدیث کا مطلب واضح ہے یہ ارشاد بھی بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چوبیس سال بعد حضرت عثمانؓ کے خلاف جو فتنہ برپا ہونے والا تھا اس فتنہ کی اور اس فتنہ کی اور اس فتنہ میں ان کی مظلومانہ شہادت کی خبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو دے دی تھی ، ظاہر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع اللہ تعالیٰ کی وحی سے ہی ہوئی تھی ۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ فِتْنَةً، فَقَالَ: يُقْتَلُ هَذَا فِيهَا مَظْلُومًا يَعْنِىْ عُثْمَانَ. (رواه الترمذى)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু) - হাদীস নং ২০৪৭ | মুসলিম বাংলা