মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)
کتاب المناقب والفضائل
হাদীস নং: ২০৩৪
فضائل شیخین
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : میں نہیں جانتا کہ کب تک تم لوگوں میں باقی رہوں گا (تو جب میں تمہارے اندر نہ رہوں) تو تم اقتدا کیجیو اور میرے بعد ان دونوں ابو بکرؓ و عمرؓ کی ۔ (جامع ترمذی)
تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر منکشف کر دیا گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے یہ دونوں خاص رفیق ابو بکرؓ و عمرؓ یکے بعد دیگرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ امت کی امامت و قیادت کریں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی کہ میرے بعد ان کی اقتدا و پیروی کی جائے ۔

عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لاَ أَدْرِي مَا بَقَائِي فِيكُمْ، فَاقْتَدُوا بِالَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي. وَأَشَارَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ. (رواه الترمذى)