মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)
کتاب المناقب والفضائل
হাদীস নং: ২০১৬
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ابو بکرؓ ہمارے سید (سردار) ہیں ، ہم میں سب سے بہتر و افضل ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم میں سب سے زیادہ محبوب ہیں (یعنی ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوبیت کا جو مقام حاصل ہے وہ ہم میں سے کسی کو حاصل نہیں) ۔
تشریح
حضرت ابو بکرؓ کی فضیلت اور بلند مقامی کے بارے میں یہ حضرت عمرؓ کا بیان ہے ، جس کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کے مشاہدہ پر ہے ۔
تشریح
حضرت ابو بکرؓ کی فضیلت اور بلند مقامی کے بارے میں یہ حضرت عمرؓ کا بیان ہے ، جس کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کے مشاہدہ پر ہے ۔
عَنْ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ سَيِّدُنَا وَخَيْرُنَا وَأَحَبُّنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. (رواه الترمذى)