মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)

کتاب المناقب والفضائل

হাদীস নং: ২০১৩
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : کسی قوم (کسی ایسی جماعت اور گروہ) کے لئے جس میں ابو بکر موجود ہوں درست اور مناسب نہیں ہے کہ ابو بکرؓ کے سوا کوئی دوسرا شخص ان کا امام ہو ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
یہ حدیث کسی تشریح کی محتاج نہیں ، اس کا صریح مقتضی اور مفاد یہ ہے کہ امت میں جب تک ابو بکرؓ رہیں اہل ایمان انہیں کو اپنا امام بنائیں ، ان کے سوا کسی کو امام بنانا صحیح نہ ہو گا ، بلاشبہ یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ارشادات میں سے ہے جن کے ذریعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کے لئے حضرت ابو بکرؓ کی خلافت کی طرف اشارہ فرمایا ہے ۔
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ يَنْبَغِي لِقَوْمٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَؤُمَّهُمْ غَيْرُهُ. (رواه الترمذى)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু) - হাদীস নং ২০১৩ | মুসলিম বাংলা