মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু)

کتاب المناقب والفضائل

হাদীস নং: ১৯৯৩
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاموشی طویل ہوتی تھی ۔ (شرح السنہ)

تشریح
مطلب یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تعلیم و تربیت جیسی کسی ضرورت ہی سے گفتگو فرماتے تھے ، اگر کچھ فرمانے کی ضرورت نہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہی رہتے ، اسی سلسلہ معارف الحدیث (کتاب الایمان جلد اول) میں صحیح بخاری و صحیح مسلم کے حوالہ سے یہ حدیث درج کی جا چکی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ.
ترجمہ : جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہئے کہ اچھی بات کرے (جس پر اجر و ثواب کی امید ہو) یا خاموش رہے ۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم و ہدایت تھی اور اسی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل تھا ، اللہ تعالیٰ ہم امتیوں کو بھی اس کا اتباع نصیب فرمائے ۔
یہاں کتاب المناقب والفضائل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ سے متعلق صرف یہ دس حدیثیں درج کی گئی ہیں بلاشبہ یہ صرف “مشنے نمونہ از خروارے” ہے ۔
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَوِيلَ الصَّمْتِ. (رواه فى شرح السنة)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মা'আরিফুল হাদীস (উর্দু) - হাদীস নং ১৯৯৩ | মুসলিম বাংলা