মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৯৫৬
جمعہ کا بیان
اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٦) حضرت سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورتیں اس معاملے کو زیادہ جانتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ سے اس بارے میں سوال کیا اور کہا کہ اگر عورت کا حیض مخصوص دنوں تک رہتا ہو اور اس سے پانچ دن زیادہ ہوجائیں تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر چار دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے کہا وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر تین دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے کہا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر دو دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ حیض کے دن ہیں۔ میرے خیال میں یہ بات انھوں نے اپنی رائے سے کہی۔
(۸۹۵۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ سِیرِینَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَکُونُ حَیْضَتُہَا أَیَّامًا مَعْلُومَۃً ، فَتَزِیدُ عَلَی ذَلِکَ ؟ قَالَ : النِّسَائُ أَعْلَمُ بِذَلِکَ۔

قَالَ : وَسَأَلْت قَتَادَۃَ ، قُلْتُ : الْمَرْأَۃُ تَحِیضُ الأَیَّامَ الْمَعْلُومَۃَ ، فَتَزِیدُ عَلَی خَمْسَۃِ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَأَرْبَعَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَیَوْمَیْنِ ؟ قَالَ : ذَاکَ مِنْ حَیْضِہَا ، فَرَأَیْتُہُ قَالَ بِرَأْیِہِ۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) - হাদীস নং ৮৯৫৬ | মুসলিম বাংলা