মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৯৫৪
جمعہ کا بیان
صف کی ابتداء کہاں سے ہوگی ؟
(٨٩٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صف کی ابتداء امام کی جانب سے ہوگی۔ اگر امام کے ساتھ صرف ایک آدمی ہو تو وہ اسے اپنے پیچھے اتنے فاصلے پر کھڑا کرے گا کہ وہ رکوع کرسکے۔ اگر ایک اور آجائے تو امام اسے بھی نماز پڑھائے گا۔ اگر امام کے رکوع کرنے تک کوئی نہ آئے تو پیچھے کھڑا شخص امام کے ساتھ مل جائے اور اس کے دائیں جانب کھڑا ہو۔ اگر کوئی آدمی نماز پڑھنے آئے اور صف مکمل ہو تو وہ امام کی جہت میں کھڑا ہوجائے، اگر ایک اور آئے تو وہ اس کے ساتھ نماز پڑھے۔ اگر کوئی اور شخص نہ آئے تو یہ صف میں داخل ہوجائے۔ پھر اسی طرح سارا سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔
(۸۹۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مُبْتَدَأُ الصَّفِّ قَصْدُ الإِمَام ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ مَعَ الإِمَامِ إِلاَّ وَاحِدٌ أَقَامَہُ خَلْفَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یَرْکَعَ ، فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یُصَلِّی بِہِ ، وَإِنْ لَمْ یَأْتِ أَحَدٌ حَتَّی یَرْکَعَ لَحِقَ الإِمَام فَقَامَ عَنْ یَمِینِہِ ، وَإِنْ جَائَ وَالصَّفُّ تَامٌّ فَلْیَقُمْ قَصْدَ الإِمَام ، فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یُصَلِّی بِہِ ، وَإِنْ لَمْ یَجِیئْ أَحَدٌ فَلْیَدْخُلْ فِی الصَّفِّ ، ثُمَّ کَذَاک وَکَذَاک۔