মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৯৪৯
جمعہ کا بیان
چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٤٩) حضرت حیان بن عمیر کہتے ہیں کہ میں حضرت قیس بن عباد کے ساتھ تھا، انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہاتھ کو گردن کے پاس سے نکال کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اس کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح ہاتھ نہ رکھو۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ حضرت قیس کہہ رہے ہیں کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح نماز نہ پڑھو۔ اس پر اس نے اپنا ہاتھ نیچے کرلیا۔
(۸۹۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ حَیََّانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، فَرَأَی رَجُلاً یُصَلِّی قَدْ أَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ عِنْدِ نَحْرِہِ ، فَقَالَ : اذْہَبْ إلَی ذَلِکَ فَقُلْ لَہُ : یَضَعُ یَدَہُ مِنْ مَکَانِ یَدِ الْمَغْلُولِ ، فَأَتَیْتُہُ، فَقُلْتُ : إنَّ قَیْسًا یَقُولُ : ضَعْ یَدَک مِنْ مَکَانِ یَدِ الْمَغْلُولِ ، فَوَضَعَہَا۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান