মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৯১০
جمعہ کا بیان
کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ حضرت بلال کے پاس سے گذرے وہ کبھی ایک سورت سے پڑھتے اور کبھی دوسری سورت سے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ بلال ! میں تمہارے پاس سے گذرا تھا تم کبھی ایک سورت سے پڑھتے تھے اور کبھی دوسری سورت سے ! انھوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں چاہتا تھا کہ خوشبو کو خوشبو کے ساتھ ملاؤں۔ آپ نے فرمایا کہ ایک ہی سورت کو پوری طرح پڑھو۔
(۸۹۱۰) حَدَّثَنَا حَاتِم بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بِلاَلٍ وَہُوَ یَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ : مَرَرْت بِکَ یَا بِلاَلُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ : بِأَبِی أَنْتَ یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی أَرَدْتُ أَنْ أَخْلِطَ الطَّیِّبَ بِالطَّیِّبِ ، قَالَ : اقْرَإِ السُّورَۃَ عَلَی نَحْوِہَا۔ (ابوداؤد ۱۳۲۴۔ عبدالرزاق ۴۲۱۰)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান