মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৮৯৭
جمعہ کا بیان
کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٨٩٧) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہماری طرف خط لکھا کہ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرو جب روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے پاس بعض لوگ ایسے ہیں جو عشاء کی نماز کو افق کی سفیدی ختم ہونے سے پہلے پڑھ لیتے ہیں تم عشاء کی نماز اس وقت تک ادا نہ کرو جب تک مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم نہ ہوجائے اور جب تک رات کی تاریکی چھانہ جائے۔ تم مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد جتنی دیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔ جان لو کہ نماز کا بہترین اور اصل وقت وہی ہے جو میں نے اپنے خط میں ذکر کیا یعنی افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد کا وقت، کیونکہ دن کے ختم ہونے کا اصل وقت یہی ہے۔
(۸۸۹۷) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : صَلُّوا الْمَغْرِبَ حِینَ فِطْر الصَّائِم ، ثُمَّ ذَکَرَ لِی : أَنَّ أُنَاسًا یُعَجِّلُونَ صَلاَۃَ الْعِشَائِ قَبْلَ أَنْ یَذْہَبَ بَیَاضُ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَلاَ تُصَلِّیہَا حَتَّی یَذْہَبَ بَیَاضُ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، وَتَغْشَی ظُلْمَۃُ اللَّیْلِ ، وَمَا عَجَّلْت بَعْدَ ذَہَابِ بَیَاضِ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَإِنَّہُ أَحْسَنُ وَأَصْوَبُ ، وَاعْلَمْ أَنَّ مِنْ تَمَامِہَا وَإِصَابَۃِ وَقْتِہَا مَا ذَکَرْتُ لَکَ فِی کِتَابِی ہَذَا مِنْ ذَہَابِ بَیَاضِ الأُفُقِ ، فَإِنَّہُ بَقِیَّۃٌ مِنْ بَقِیَّۃِ النَّہَارِ۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান