মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৮৯৫
جمعہ کا بیان
قتل ہونے سے پہلے نماز کا بیان
(٨٨٩٥) حضرت محمد کہتے ہیں کہ جب حجر بن عدی کو حضرت معاویہ کے پاس لایا گیا تو انھوں نے کہا اے امیر المؤمنین ! آپ پر سلامتی ہو ! حضرت معاویہ نے فرمایا کہ کیا میں امیر المؤمنین ہوں ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ حضرت معاویہ نے فرمایا کہ میں پھر بھی تجھے قتل کروں گا۔ پھر آپ نے حجر بن عدی کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ حجر نے کہا کہ مجھے دو رکعت پڑھنے کی اجازت دیجئے۔ اجازت ملنے پر انھوں نے دو مختصر رکعتیں پڑھیں پھر فرمایا کہ تم میرے بارے میں یہ خیال نہ کرنا کہ میں نے کسی خوف کی وجہ سے مختصر نماز پڑھی بلکہ مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ میں تمہارے سامنے لمبی نماز پڑھوں۔ پھر انھیں قتل کردیا گیا۔
(۸۸۹۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لَمَّا اُنْطُلِقَ بِحُجْرٍ إلی مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : السَّلاَمُ عَلَیْک یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : وَأَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ أَنَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : لأَقْتُلَنَّکَ ، قَالَ : ثُمَّ أَمَرَ بِہِ لِیُقْتَلَ ، قَالَ : دَعُونِی أُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ تَجَوَّزَ فِیہِمَا ، فَقَالَ : لاَ تَرَوْنَ أَنِّی خَفَّفْتُہُمَا جَزَعًا ، وَلَکِنِّی کَرِہْت أَنْ أُطَوِّلَ عَلَیْکُمْ ، ثُمَّ قُتِلَ۔