মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৮৬৩
جمعہ کا بیان
جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب کسی جگہ آئیں تو قرآن کی تلاوت کریں
(٨٨٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے مکہ میں ایک رات میں قرآن مجید اس طرح ختم فرمایا کہ بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور وہاں مئین کی تلاوت کی۔ پھر طواف کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پاس نماز پڑھی پھر مثانی کی تلاوت کی، پھر بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آکر نماز پڑھی اور اس کے پاس باقی قرآن مجید کی تلاوت کی۔
(۸۸۶۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: قَرَأَ عَلْقَمَۃُ الْقُرْآنَ فِی لَیْلَۃٍ بِمَکَّۃَ ، طَافَ بِالْبَیْتِ سُبوعا، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ ، فَقَرَأَ بِالْمِئِینَ ، ثُمَّ طَافَ سُبوعًا ، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ ، فَقَرَأَ بِالْمَثَانِی ، ثُمَّ طَافَ سبوعًا ، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ ، فَقَرَأَ بَقِیَّۃَ الْقُرْآنِ۔