মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৭৫৭
جمعہ کا بیان
شبِ قدر کا بیان، شب قدر کون سی رات ہے ؟
(٨٧٥٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رمضان میں سویا ہوا تھا کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آج شبِ قدر ہے۔ میں نیند کی حالت میں بیدار ہوا اور نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک خیمہ کی رسی کو پکڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے رات کا اندازہ لگایا تو وہ رمضان کی تیئسویں رات تھی۔ حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ شیطان شبِ قدر کے علاوہ ہر رات سورج کے ساتھ برآمد ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے شب قدر کے دن سورج سفید حالت میں بغیر کرنوں کے طلوع ہوتا ہے۔
(۸۷۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أُتِیتُ وَأَنَا نَائِمٌ فِی رَمَضَانَ فَقِیلَ لِی : إنَّ اللَّیْلَۃَ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ ، قَالَ : فَقُمْتُ وَأَنَا نَاعِسٌ فَتَعَلَّقْتُ بِبَعْضِ أَطْنَابِ فُسْطَاطِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یُصَلِّی ، فَنَظَرْتُ فِی اللَّیْلَۃِ فَإِذَا ہِیَ لَیْلَۃُ ثَلاَثٍ وَعِشْرِینَ ، قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَطْلُعُ مَعَ الشَّمْسِ کُلَّ لَیْلَۃٍ إِلاَّ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ ، وَذَلِکَ أَنَّہَا تَطْلُعُ یَوْمَئِذٍ بَیْضَائَ لاَ شُعَاعَ لَہَا۔ (احمد ۱/۲۵۵۔ طبرانی ۱۱۷۷۷)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান