মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭৫০
جمعہ کا بیان
جن حضرات کے نزدیک پیاز یا تھوم کھا کر مسجد میں آنا مکروہ ہے
(٨٧٥٠) حضرت ام ایوب فرماتی ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ایک مرتبہ کھانا تیار کیا جس میں کچھ سبزیاں بھی تھیں۔ آپ نے ان سبزیوں کو نہیں کھایا اور فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں اپنے ساتھ والوں کو تکلیف دوں۔
(۸۷۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أُمِّ أَیُّوبَ ، قَالَتْ : صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فِیہِ مِنْ بَعْض الْبُقُولِ فَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ ، وَقَالَ : إنِّی أَکْرَہُ أَنْ أُوذِیَ صَاحِبِی۔ (ترمذی ۱۸۱۰۔ احمد ۴۳۳)