মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭৩৬
جمعہ کا بیان
جو حضرات قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
(٨٧٣٦) حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن مغیرہ نے اس جگہ لوگوں کو نماز پڑھائی، انھوں نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
(۸۷۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ عُرْوَۃُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ إذَا أَمَّ النَّاسَ ہَاہُنَا فَقَرَأَ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، قَالَ : سُبْحَانَ رَبِّی الأَعْلَی۔