মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭২৫
جمعہ کا بیان
نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢٥) حضرت عقبہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے بیٹھ کر اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے سیکھ لیا آپ ہمیں درود کے بارے میں بتا دیجئے کہ ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ کچھ دیر خاموش رہے ، یہاں تک کہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ اس بارے میں سوال نہ کرتا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جب تم درود پڑھو تو یہ کہو (ترجمہ) اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
(۸۷۲۵) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ حَتَّی جَلَسَ بَیْنَ یَدَیْہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَیْک فَقَدْ عَلِمْنَاہُ۔
وَأَمَّا الصَّلاَۃ فَأَخْبِرْنَا بِہَا کَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْک ؟ قَالَ : فَصَمَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی وَدِدْنَا أَنَّ الرَّجُلَ الَّذِی سَأَلَہُ لَمْ یَسْأَلْہُ ، ثُمَّ قَالَ : إذَا صَلَّیْتُمْ عَلَیَّ فَقُولُوا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ (مسلم ۶۵۔ ابوداؤد ۹۷۳)