মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৭১৯
جمعہ کا بیان
نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
(٨٧١٩) حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی سورج کے زائل ہونے کے وقت حضر میں تھا، پھر سفر پر روانہ ہوگیا، وہ کیسے نماز پڑھے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر ظہر کے وقت میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھے گا۔ حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ جب یہاں سورج زائل ہوجائے تو سفر مں چار رکعتیں پڑھے گا۔ حضرت سفیان اس مسافر کے بارے میں جو کسی مقیم کے ساتھ نماز میں داخل ہو اور اس کے ساتھ ایک رکعت پڑھے، پھر کچھ دیکھے اور بات کرے، اتنے میں امام نماز پڑھ لے، فرماتے ہیں کہ مسافر دو رکعتوں کا اعادہ کرے گا پھر اس اصل کی طرف لوٹ آئے گا۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعتیں پڑھے گا کیونکہ اس نے اپنے اوپر چار رکعتیں فرض کرلی ہیں۔
(۸۷۱۹) سَمِعْتُ وَکِیعًا یَقُولُ : قَالَ سُفْیَانُ فِی رَجُلٍ زَالَتِ الشَّمْسُ وَہُوَ فِی الْحَضَرِ ، ثُمَّ خَرَجَ إلَی السَّفَرِ کَیْفَ یُصَلِّی ، قَالَ : إِنْ کَانَ فِی وَقْتِ الظُّہْرِ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔

وَقَالَ حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : إذَا زَالَتَ لہ الشَّمْسُ ہَاہُنَا صَلَّی فِی السَّفَرِ أَرْبَعًا۔

قَالَ : وَقَالَ سُفْیَانُ فِی مُسَافِرٍ دَخَلَ مَعَ مُقِیمٍ فَصَلَّی مَعَہُ رَکْعَۃً ، ثُمَّ رَأَی شَیْئًا فَتَکَلَّمَ فَصَلَّی الإِمَام فَقَالَ : یُعِیدُ الْمُسَافِرُ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إلَی الأَصْلِ الَّذِی کَانَ عَلَیْہِ۔

وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : یُصَلِّی أَرْبَعًا لأَنَّہُ قَدْ أَوْجَبَہَا عَلَی نَفْسِہِ۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান