মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৬৮৬
جمعہ کا بیان
فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٦٨٦) حضرت علی فرماتے ہیں کہ غزوہ خندق کے دن نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق کی گہرائی میں تھے، آپ نے اس موقع پر فرمایا کہ ان کافروں نے ہمیں درمیانی نماز یعنی عصر کی نماز سے دور رکھا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔ اللہ ان کے گھروں، ان کی قبروں، ان کے پیٹوں اور ان کے سینوں کو آگ سے بھر دے۔
(۸۶۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ عَلَی فُرْضَۃٍ مِنْ فُرَضِ الْخَنْدَقِ ، فَقَالَ : شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ حَتَّی غَابَتِ الشَّمْسُ مَلأَ اللَّہُ بُیُوتَہُمْ وَقُبُورَہُمْ وَبُطُونَہُمْ وَأَجْوَافَہُمْ نَارًا۔ (مسلم ۲۰۴۔ احمد ۱/۱۵۲)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান