মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৫৭৫
تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آرہے تھے ، جب ہم مقام صہباء پر پہنچے تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ ہمیں پانی کون پلائے گا ؟ اس پر میں کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا اور ہم نے اثایہ سے پانی خود بھی پیا اور برتنوں میں بھی بھرا۔ جب رات کا اندھیرا ہوگیا تو ایک آدمی پانی پر اپنے اونٹ سے الجھ رہا تھا۔ میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے۔ میں نے آپ کی سواری کو پکڑ کر بٹھا دیا۔ آپ آگے بڑھے اور آپ نے عشاء کی نماز پڑھائی، میں آپ کے دائیں طرف تھا۔ پھر آپ نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
(۸۵۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ حَتَّی إذَا کُنَّا بِالصَّہْبَائِ قَالَ مُعَاذٌ : مَنْ یُسْقِینَا فِی أَسْقِیَتِنَا ، قَالَ : فَخَرَجْتُ فِی فِتْیَانٍ مَعِی حَتَّی أَتَیْنا الأُثایَۃَ فَأَسْقَیْنَا وَاسْتَقَیْنَا ، فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ عَتَمَۃٍ مِنَ اللَّیْلِ فَإِذَا رَجُلٌ یُنَازِعُہُ بَعِیرُہُ الْمَائَ ، قَالَ : فَإِذَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذْتُ رَاحِلَتَہُ فَأَنَخْتُہَا فَتَقَدَّمَ فَصَلَّی الْعِشَائَ وَأَنَا عَنْ یَمِینِہِ ، ثُمَّ صَلَّی ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔ (احمد ۳/۳۸۰۔ ابویعلی ۲۲۱۳)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) - হাদীস নং ৮৫৭৫ | মুসলিম বাংলা