মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৫৫০
دعا میں آواز بلند کرنے کا بیان
(٨٥٥٠) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، لوگ اونچی آواز سے تکبیر کہنے لگے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ اے لوگو ! اپنی جانوں کے ساتھ نرمی کرو، تم کسی بہرے یا دور والے کو نہیں بلکہ سننے والے اور قریب والے کو پکار رہے ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔
(۸۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَجَعَلَ النَّاسُ یَجْہَرُونَ بِالتَّکْبِیرِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّہَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ إِنَّکم لَیْسَ تَدْعُونَ أَصَمَّ ، وَلاَ غَائِبًا إنَّکُمْ تَدْعُونَ سَمِیعًا قَرِیبًا وَہُوَ مَعَکُمْ۔ (بخاری ۲۹۹۲۔ ابوداؤد ۱۵۲۳)
