মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৫৪২
کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کو خبر ملی کہ کچھ لوگ کھڑے ہو کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں، وہ ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ کیسا عجیب کام ہے ؟ انھوں نے کہا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا ہے (ترجمہ) اللہ کا ذکر کرو کھڑے ہونے کی حالت میں، بیٹھے ہوئے ہونے کی حالت میں اور اپنے پہلو کے بل لیٹے ہوئے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ حکم تو اس وقت ہے جب آدمی کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھے تو بیٹھ کر نما زپڑھ لے۔
(۸۵۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ : أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ قَوْمًا یَذْکُرُونَ اللَّہَ قِیَامًا فَأَتَاہُمْ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ النَّکْرَاء ؟ قَالُوا : سَمِعْنَا اللَّہَ یَقُولُ : {فَاذْکُروا اللَّہَ قِیَامًا وَقُعُودًا وَعَلَی جُنُوبِکمْ} ، فَقَالَ : ہَذَا إنَّمَا إذَا لَمْ یَسْتَطِعِ الرَّجُلُ أَنْ یُصَلِّیَ قَائِمًا صَلَّی قَاعِدًا۔
