মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৫০৬
سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب ام المؤمنین حضرت زینب کا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکاح کی آیت نازل ہوئی تو حضرت زید بن حارثہ نے حضرت زینب سے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ ان کی آواز سن کر حضرت زینت نے کہا کہ میرا اور زید کا کیا واسطہ ؟ انھوں نے پیغام بھیجا اور کہا کہ میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد ہوں اور آپ کے پاس ایک پیغام لے کر آیا ہوں ۔ انھوں نے حضرت زید کو اندر آنے کی اجازت دے دی تو حضرت زید نے حضرت زینب کو یہ خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نکاح اپنے نبی سے کردیا ہے۔ یہ سن کر حضرت زینب اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لے سجدہ میں پڑگئیں۔
(۸۵۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْکَلْبِیُّ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَ نِکَاحُ زَیْنَبَ انْطَلَقَ زَیْدُ بْنُ حَارِثَۃَ حَتَّی اسْتَأْذَنَ عَلَی زَیْنَبَ ، قَالَ : فَقَالَتْ زَیْنَبُ : مَا لِی وَلِزَیْدٍ ، قَالَ : فَأَرْسَلَ إلَیْہَا فَقَالَ : إنِّی رَسُولُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَیْکِ ، قَالَ : فَأَذِنَتْ لَہُ ، فَبَشَّرَہَا أَنَّ اللَّہَ قَدْ زَوَّجَہَا مِنْ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَخَرَّتْ سَاجِدَۃً لِلَّہِ شُکْرًا۔ (ابن سعد ۱۰۲)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) - হাদীস নং ৮৫০৬ | মুসলিম বাংলা