মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪৮৫
جماعت سے نماز پڑھنے کی فضیلت
(٨٤٨٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے پچیس گنازیادہ ہوتی ہے۔ اگر لوگ زیادہ ہوں تو مسجد میں موجود لوگوں کی تعداد کے برابر ثواب ہوتا ہے۔ ایک آدمی نے سوال کیا کہ اگر دس ہزار آدمی ہوں تو پھر کتنا ثواب ہے ؟ انھوں نے کہا کہ چالیس ہزار ہوں تو چالیس ہزار کا ثواب ملے گا۔
(۸۴۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : فَضْلُ صَلاَۃِ الْجَمَاعَۃِ عَلَی صَلاَۃِ الْوَحْدَۃِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَۃً ، فَإِنْ کَانُوا أَکْثَرَ فَعَلَی عَدَدِ مَنْ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : وَإِنْ کَانُوا عَشْرَۃَ الأَفٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَإِنْ کَانُوا أَرْبَعِینَ أَلْفًا۔
