মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪৫৪
کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٤) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آیت کو دہراتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی (ترجمہ) اگر تو انھیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، اگر تو انھیں معاف کردے تو تو غالب، حکمت والا ہے۔
(۸۴۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قُدَامَۃُ الْعَامِرِیُّ ، عَنْ جَسْرَۃَ بِنْتِ دَجَاجَۃَ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَدَّدَ ہَذِہِ الآیَۃَ حَتَّی أَصْبَحَ {إنْ تُعَذِّبْہُمْ ، فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ}۔ (نسائی ۱۰۸۳۔ احمد ۵/۱۷۰)
