মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৪২৯
جوحضرات استسقاء کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
(٨٤٢٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب بارش کی دعا کے لیے نکلے اور آپ نے منبر پر چڑھ کر یہ آیات پڑھیں (ترجمہ) اپنے رب سے استغفار کرو، سورة نوح ١٠ سے ١٢ پھر منبر سے نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے کہا کہ اے امیر المؤمنین اگر آپ بارش کے لیے دعا کرتے تو اچھا ہوتا ! حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے اسے اس جگہ سے طلب کیا جہاں سے بارش برستی ہے۔
(۸۴۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ یَسْتَسْقِی فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ : {اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ إِنَّہُ کَانَ غَفَّارًا یُرْسِلِ السَّمَائَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا وَیُمْدِدْکُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِینَ وَیَجْعَلْ لَکُمْ جَنَّاتٍ وَیَجْعَلْ لَکُمْ أَنَّہَارًا} ، {اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ أَنَّہُ کَانَ غَفَّارًا} ، ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ لَوِ اسْتَسْقَیْتَ ، فَقَالَ : لَقَدْ طَلَبْتُہُ بِمَجَادِیحِ السَّمَائِ الَّتِی یُسْتَنْزَلُ بِہَا الْقَطَرُ۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) - হাদীস নং ৮৪২৯ | মুসলিম বাংলা